جمعہ , 19 اپریل 2024

دہشت گرد وں کے اقدامات وسطی ایشیا کے ملکوں کے لئے خطرہ ، تاجیک صدر

دوشنبے(مانیٹرنگ ڈیسک)تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمانف نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش وسطی ایشیا کے ملکوں میں پیر جمانے اور بدامنی پھیلانے کے لئے اپنے عناصر کو افغانستان منتقل کر رہا ہے۔تاجیکستان کے صدر امام علی رحمانف نے دارلحکومت دوشنبہ میں دہشت گردی کے خلاف علاقائی اور عالمی مہم کے زیرعنواں کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے اقدامات وسطی ایشیا کے ملکوں کے لئے سنگین خطرہ ہیں-

انہوں نے کہا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہ وسطی ایشیا میں اپنا پیر جمانے اور مسلط ہونے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں- تاجیکستان کے صدر نے دہشت گردی کے بارے میں بعض ملکوں کے دوہرے رویّے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا-اس سے پہلے بھی متعدد روسی حکام ، افغان ارکان پارلیمنٹ اور افغانستان کے سیاسی ماہرین یہ بات کہہ چکے ہیں کہ امریکا داعش کو افغانستان میں منتقل کر رہا ہے-

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …