بدھ , 24 اپریل 2024

شمالی علاقہ جات میں بدامنی پھیلانے کیلئے ”را“ کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لیے انڈین خفیہ ایجنسی ”را“ کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا گلگت بلتستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کا مقامی گروہ پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا گلگت بلتستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ (حمید گروپ) کا مقامی گروہ پکڑا گیا۔ 14 کارندے گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

پاکستانی خفیہ اداروں کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں عبدالحمید نے فروری 2019ء جبکہ شیر نادر شاہی نے مارچ 2019ء میں ہتھیار ڈال دیے۔ ”را“ کی ایک خاتون افسر نے شیر نادر شاہی کو اپنے جال میں پھنسا کر بھارت منتقل کرنا چاہا لیکن اس پہلے ہی پاکستانی حساس اداروں نے اسے پاکستان پہنچا دیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی اربوں روپے کی فنڈنگ سے بی این ایف بالاورستان ٹائمز نامی مقامی جریدے کی اشاعت سے نوجوانوں کو ملک کے خلاف استعمال کر رہی تھی۔

تنظیم کا ہدف گلگت بلتسان سمیت ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے نوجوانون کو دہشتگردی کی جانب مائل کرنا تھا۔ تنظیم کے چیئرمین عبدالحمید خان کو ”را“ 1999ء میں غذر سے نیپال اور پھر بھارت لے گئی جہاں وہ کرنل ارجن اور جوشی کی زیر نگرانی رہا اور پھر انہیں کئی عالمی فورمز پر پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں بالاورستان نیشنل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے نام سے طلبہ تنظیم بھی بنائی گئی جس کا چیئرمین شیر نادر شاہی ”را“ کی ایما پر کئی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔شیر نادر شاہی راولپنڈی اور غذر میں ”را“ کے لیے کام کرتا رہا جس کے بعد پھر یو اے ای اور پھر نیپال فرار ہو گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …