جمعہ , 19 اپریل 2024

بنگلا دیش اور پاکستان میں سفارتی تعلقات کشیدہ ، ویزوں کا اجراء معطل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق بنگلا دیش ہائی کمیشن نے تمام کیٹگریوں کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بنگلا دیش نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بنگلا دیش ہائی کمیشن نے تمام کیٹگریوں کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر دیے ہیں۔ اب کسی بھی پاکستانی کو اسلام آباد سمیت کسی بھی قونصلیٹ سے بھی ویزے جاری نہیں کئے جا رہے۔پاکستانی شہریوں کو گزشتہ 7 روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے ویزے بنگلا دیش کے ویزا قونصلر موجود نہ ہونے کے باعث بند کیے گئے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن بنگلا دیشی ویزا قونصلر کو ویزا جاری نہیں کر رہا جس کے باعث ویزا آپریشن بند کر نا پڑا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی قونصلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کو تین ماہ قبل ویزے کے لئے درخواست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …