بدھ , 21 اپریل 2021

بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جب تک عسکریت پسندوں کے ڈھانچے کو نہ ختم کیا جائے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ریاست میں اگرچہ حالات معمول آ رہے ہیں تاہم پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو تربیت دے کر ریاست جموں وکشمیر میں عدم استحکام پھیلانے کے لئے اس طرف بھیجا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تاہم جب تک عسکریت پسندوں کے ڈھانچے کو ختم نہ کیا جائے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے،انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات فورسز کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لئے بڑے اقدامات اور بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ دراندازی کی وبا کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔ ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …