جمعرات , 25 اپریل 2024

مکہ و مدینہ کے علاوہ ہر سعودی شہر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں؛یمنی فورسز

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے یمنی فورسز کی طرف سے مکہ کو نشانہ بنانے کے بارے میں تاریخی اور سب سے بڑا جھوٹ بول کر یمن کے خلاف نفسیاتی جنگ کا محاذ کھولنےکی بھی ناکام کوشش کی ہے۔ سعودی عرب نے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے حال ہی میں یمنی فورسز اور قبائل پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے مکہ مکرمہ کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ لیکن سعودی عرب کا یہ عظیم تاریخی جھوٹ یمنی عوام کے خلاف اس کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے ۔ تیل کی تنصیبات پر یمنی حملوں سے رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے سعودی عرب کو یہ عظیم جھوٹ بولنا پڑاکہ مکہ مکرمہ کو یمنی فورسزنے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل نے منگل کے دن یمن پر سعودی عرب کے بھیانک ہوائی حملوں کے جواب میں 7 ڈرونز طیاروں کے ذریعہ سعودی عرب کی تیل کی کمپنی ارامکو کی تنصیبات کو صوبہ الدوادمی اور عفیف میں نشانہ بنایا۔ یہ دونوں صوبے سعودی عرب کے مرکز میں و اقع ہیں۔ ان صوبوں کا فاصلہ دارالحکومت ریاض سے 230 اور 290 کلو میٹر ہے۔

سعودی اخبار عکاظ نے دعوی کیا کہ یمنی فورسز نے دو میزائل مکہ کی طرف فائر کئے جنھیں سعودی عرب نے مار گرایا ۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہم جہاں حملہ کرتے ہیں اس جگہ کا اعلان کرتے ہیں ۔ لیکن سعودی عرب عظیم جھوٹ بول کو رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مکہ و مدینہ کے مقدس شہروں کی آڑ میں اپنے مکروہ اور بھیانک چہرے کو چھپانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ مکہ اور مدینہ تمام مسلمانوں کے لئے محترم شہر ہیں اور ہم مکہ و مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے ہر شہر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …