ہفتہ , 17 اپریل 2021

ایرانی عوام امن و صلح پسند ہیں، جنگ میں کبھی پہل نہیں کریںگے؛ڈیگمار فن بن اشٹائن

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن ، ایران چیمبر آف کامرس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں کبھی پہل نہیں کرےگا۔ ایرانی عوام امن و صلح پسند ہیں۔جرمن ، ایران چیمبر آف کامرس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران میں شرائط معمول کے مطابق جاری و ساری ہیں۔ ایرانی عوام اپنے کار و بار میں مشغول اور مصروف ہیں۔

ڈیگمار فن بن اشٹائن نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مالی و اقتصادی سسٹم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کمپنیاں اس مالی سسٹم کے ذریعہ اپنے تجارتی اور مالی عہد پر عمل کرنا چاہتی ہیں اور اس کے بارے میں امریکی تنقید بے معنی ہے۔ اس نے کہا کہ یورپی کمپنیاں ایران کے ساتھ اپنے مالی اور تجارتی وعدوں پر عمل کرنا چاہتی ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …