بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی حکومت نے الجزیرہ کے 2 صحافیوں کو گرفتار کرلیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)صحافیوں کی غیر سرحدی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطرکے سرکاری ٹی وی چینل الجزیرہ کے 2 صحافیوں کو گرفتار کررکھا ہے۔ صحافیوں کی تنظیم کے مطابق مروان المریسی جون 2018 اور عبدالرحمن فرحانہ فروری کے مہینے سے سعودی عرب میں لاپتہ ہیں ۔ صحافیوں کی تنظیم کے مطابق معلوم نہیں کہ سعودی عرب نے قطری ٹی وی چینل کے 2 صحافیوں کو کہاں قید کررکھا ہے۔قطری صحافی کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے کہا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …