ہفتہ , 21 ستمبر 2019

ایران : یورنیم کی 3.6 فیصد افزودگی کی مقدار میں چار گنا اضافہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے 3 اعشاریہ 67 فیصد یورونیم کی مقدار کو چار گنا افزودہ کر دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایرانی شہر نظنز میں واقع جوہری ری ایکٹر کے کمپلیکلس "احمدی روشن” میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے یورنیم افزودگی کی مقدار کو چار گنا اضافہ کرنے کا جوہری معاہدے کے دوسرے فریقیوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ ایران ان ہی سینٹری فیوجزسے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری شعبے کے ماہرین کی صلاحیتوں کے بھروسے پر مختصر عرصے میں اپنی یورنیم کی پیداوار کو 300 کلوگرام تک اضافہ کرسکیں گے۔ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا کہ اگر یوریی فریقین چاہتے ہیں کہ ایران اپنی یورنیم کو جوہری معاہدے کے مقررہ مقدار کے مطابق افزودہ کرے تو ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …