جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی پابندیوں کے خلاف ایرانی عوام اور حکام یکجا ہیں: ڈاکٹر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدرنے کہا ہے کہ ایرانی عوام اورحکام امریکہ اور اس کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جید علما اور مختلف دینی مدارس کے سربراہوں کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ہم سب امریکہ کے خلاف مزاحمتی عمل میں متفق ہیں اور اس حوالے سے ہماری صفوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔صدر مملکت نے عالم اسلام اور قومی مفادات کے حصول میں علما کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام ، ہمیشہ ظلم اور سامراجیت کے خلاف جد و جہد میں پیش پیش رہے ہیں.

صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام گزشتہ 40 سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازش کررہے ہیں اور آج بھی وہ ہم پر دباو اور جنگ مسلط کرنے کے لئے ایک ساتھ ملے ہوئے ہیں.انہوں نے کہا کہ ایران کی غیرتمند قوم کو اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے کہ ایران نے ہرگز جنگ اور لڑائی میں پہل نہیں کی ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران تمام صورتحال سے اچھی طرح نمٹنے کے لئے تیار ہے. ہم معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے غیرمعمولی اقدامات کررہے ہیں. جس طرح 8 سالہ مسلط کردہ جنگ میں فتح حاصل کی آج بھی ایسی ہی فتح ایرانی نظام اور قوم کو نصیب ہوگی.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …