منگل , 23 اپریل 2024

سرمایہ کاری کے بدلے قومی امنگوں کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ناپاک امریکی سینچری ڈیل کو ناکام منصوبہ قرار دیا ہے۔سینچری ڈیل کے پہلے مرحلے کے طور پر بحرین میں فلسطین میں سرمایہ کاری سے متعلق ہونے والی کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیا نے کہا کہ ان کی حکومت سرمایہ کاری کے بدلے قومی امنگوں کا سودا نہیں کرے گی۔انہوں نے فلسطین پر مالیاتی بحران مسلط کرنے کو باج وصولی کے مترداف قرار دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے بھی اپنے ایک بیان میں بحرین کانفرنس کو لا حاصل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام آزادی اور خود مختار ریاست کے قیام کے بغیر کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل پر عملدرآمد کے پہلے قدم کے طور پر غزہ اور غرب اردن میں بیرونی سرمایہ کاری کانفرنس پچیس اور چھبیس جون کو بحرین میں ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …