ہفتہ , 24 اگست 2019

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے ذمہ دارامریکہ اور اسرائیل ہیں؛شیخ نعیم قاسم

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے یا کوبیش کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دھمکی آمیز زبان استعمال کررہے ہیں، جس کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کے سلسلے میں سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ایمان اور اس سے محبت رکھنے والے افراد امریکہ اور اسرائیل کی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی …