ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران علاقائی امن کا خواہاں ہے، مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، مہدی ہنردوست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے سفارتخانے میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اس موقع پر ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف طبلِ جنگ بجایا جا رہا ہے۔

مہدی ہنردوست نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں، ہم گزشتہ چار دہائیوں سے ان دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم نے امریکا اور یورپین ممالک کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ بھی کر کے دیکھ لیا۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ہی ایٹمی معاہدہ طے پایا جسے امریکا نے یکطرفہ طور پر ختم کر دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات زہر سے کم نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں کریں گے، مگر جواب ضرور دیں گے۔ ہمارا جواب ہماری ہمت سے دیا جائے گا۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے پہلے ہی خطے میں کئی جنگوں کے نتیجہ میں تباہی پھیلائی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران علاقائی امن وسلامتی کا خواہاں ہے، مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پابندیاں، دھمکیاں اور تشدد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …