جمعرات , 18 اپریل 2024

نیب کے اہم کیسز میں بڑی گرفتاری متوقع، سیل نمبر 3 کی صفائی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) میں جاری اہم کیسز میں بڑی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیل نمبر تین کی خصوصی طور پر صفائی کروا لی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب میں خصوصی اہمیت کا حامل سیل نمبر 3 خالی ہو گیا ہے۔ نیب لاہور کےسیل نمبر تین کی خصوصی طور پر صفائی کروا لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کو میگا کیسز میں اہم ثبوت ملنے کے بعد سیل نمبر 3 نئے قیدی کی راہ تکنے لگا ہے۔ خیال رہے کہ سیل نمبر 3 میں شہباز شریف، عبدالعلیم خان، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو قید رکھا گیا۔اسی سیل نمبر 3 میں خواجہ سلمان رفیق، راجہ قمرالسلام اور رائے اعجاز بھی قید رہ چکے ہیں۔ سیل نمبر 3 میں روشن دان، ٹیبل، دری، گدہ اور جائے نماز کی سہولیات موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …