جمعہ , 20 ستمبر 2019

اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات کے ملبے پر موسیقی مقابلہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں فلسطینی نوجوانوں نےتباہ شدہ مکانات اور گھروں کے ملبے پر موسیقی مقابلے کا انعقاد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہےکہ اسرائیل کس طرح فلسطینیوں کو ان کے گھروں کی چھت سے محروم کررہا ہے

ذرائع کے مطابق، ایک طرف یورپی ملکوں کے اشتراک سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بین الاقوامی موسیقی مقابلہ منعقد کیا گیا تو دوسری طرف فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے نوجوانوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے پر کھڑے ہو کر موسیقی کا مقابلہ کرکے دنیا کو ایک منفرد انداز میں پیغام دیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی نوجوانوں نےتباہ شدہ مکانات اور گھروں کے ملبے پر موسیقی مقابلے کا انعقاد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہےکہ اسرائیل کس طرح فلسطینیوں کو ان کے گھروں کی چھت سے محروم کررہا ہے اور یورپی ممالک آنکھیں بند کرکے تل ابیب میں’یورو ویژن’ کے عنوان سے عالمی موسیقی میلہ رچاتے ہیں۔غزہ میں فلسطینی فن کاروں نے ‘غزہ ویژن’ کے نام سے مقابلہ موسیقی منعقد کیا۔ اس سرگرمی پر فلسطینی شاعر ابراہیم الطوقان نے لبنانی موسیقار محمد فلیفل کی دُھن میں ‘لسنا ارقام’ کا نغمہ گن گنایا۔

یہ بھی دیکھیں

دشمن یمنی فوج کے انتباہ آمیز جواب سے سبق لیں اور یمن جنگ کو ختم کریں، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے …