بدھ , 14 اپریل 2021

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس: نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …