جمعرات , 18 اپریل 2024

جنوبی پنجاب کی ترقی کا پانچ سالہ منصوبہ تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیم، صحت اور صاف پانی سمیت دیگر ترقیاتی کام ہوں گے۔ ملتان میں جنوبی پنجاب منی سول سیکرٹریٹ بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ترقی کا 5 سالہ پلان تیار کر لیا ہے۔ گروتھ سٹریٹیجی رپورٹ آئندہ چند روز میں باقاعدہ جاری کی جائے گی۔ آئندہ پانچ سال جنوبی پنجاب میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور ترقیاتی کام ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں 64 فیصد بچے سکینڈری سکول تک ہی نہیں پہنچتے جبکہ 1000 میں سے 65 بچے پیدا ہوتے ہی فوت ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ میں ہر سال بڑے اضلاع کے ترقیاتی منصوبے میں 5 فیصد کمی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر سال غیر ترقیاتی اضلاع میں 5 فیصد فنڈز بڑھایا جائے گا۔تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی میں ہر سال 50 فیصد سے زائد فنڈز رکھے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کسی دوسرے اضلاع میں منتقل نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں ڈسٹرکٹ ڈیلیوری فنڈز بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیلیوری فنڈز 10 انتہائی غریب اضلاع میں کام کرے گا۔ پنجاب حکومت کی تیار کی گئی گروتھ سٹریٹیجی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …