جمعہ , 19 اپریل 2024

انسانی صحت کے لئےلیموں کے 7 حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیموں کو صحت بخش غذائوں اور سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انسانی صحت کے حوالے سے اس کی اہمیت دو چند ہے۔ اس میں وٹامن "سی”،پوٹائیشیم، فائبر، کیلشیم، وٹامن B6، آئرن اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔ لیموں کھانے کے بجائے اس کا عرق خوراک کا حصہ ہونا چاہیے۔ لیموں کا پانی چاہے ٹھنڈا ہو یا گرم ہو دونوں صورت میں صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔لیموں کا رس، پودینے کے پتے اور شہد مل کر کھانے کے ذائقہ اور بڑھا دیتے ہیں۔ لیموں کے پانی کو علی الصباح پینے سے حاصل ہونے والے فواید درج ذیل ہیں۔

لیموں کیلشیم کی وافر مقدار کے بدولت گردے میں پتھری پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

لیموں میں اینٹی آکسائیڈ اور وٹامن سی جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

لیموں میں حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جو جسم میں وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ خالی معدہ لیموں کا مشروب پینے سے وزن میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔

لیموں کا جوس معدے کی بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو بھی بہتر اور فعال بناتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مواد خارج کرتا ہے۔

لیموں میں‌ موجود وٹامن سی منہ کی صحت کے لیے مفید ہے اور منہ کے اندر پیدا ہونے والے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔

لیموں‌ میں موجود پوٹائیشیم کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جسم کو طاقت اور توانائی بخشتا ہے۔

اس کے ساتھ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …