بدھ , 14 اپریل 2021

پولینڈ : خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا‌

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ کے شہر کراکوف میں ایک خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا، زچہ بچہ کی صحت اچھی ہے، پولینڈ میں بیک وقت اتنے بچوں کی پیدائش پہلا واقعہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچوں میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں، تمام بچوں کا وزن ایک کلو گرام سے زائد ہے اور ان کی صحت اچھی ہے۔پولینڈ کے صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں چھ بچوں کی پیدائش پر والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چھ بچوں کی بیک وقت پیدائش کا پولینڈ میں یہ پہلا واقعہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر چھری نگل لی

بھارت میں نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر باورچی خانے میں استعمال …