ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی عوام صدی کی ڈیل کو نامنظور کرنے کے لیے متحد ہے ،ترجمان حماس

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے ترجمان اور سینئیر رہنما عزت الرشق نے کہا کہ فلسطینی عوام صدی کی ڈیل کو نامنظور کرنے کے لیے متحد ہے۔الرشق نے حماس کے وفد اور لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے درمیان ملاقات کے دوران کہا کہ ہم ایسا کوئی حل قبول نہیں کریں گے جسمیں ہماری حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہو اگرچہ اسکو امریکہ کی حمایت بھی کیوں نا حاصل ہو۔الرشق نے مزید کہا کہ صدی کی دیل کا مقصد فلسطینی کاذ کا خاتمہ ہے اور یروشلم اور پناہ گزینوں جیسے مرکزی مسائل کا خاتمہ ہے۔

فلسطینی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی ایمبیسی کو تل ابیب سے مقدس شہر منتقل کرنے کے بعد امن عمل میں کسی بھی امریکی ڈیل کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔فلسطینیوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر نے اسرائیلی قبضے کے حق میں تعصب کا مظاہرہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ یروشلم انکی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت ہوگا۔

الرشق، اسامہ حمدان اور علي بركة پر مشتمل تحریک حماس کے وفد نے سعد حریری اور لبنانی پارلیمینٹ کے سپیکر نبيه بري سے ملاقات کی اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت ذار پر بات چیت کی۔لبنانی سینٹرل ایڈمنسٹریشن کے اعدادو شمار کی تازہ مردم شماری کے مطابق 12 کیمپوں اور لبنان کی پانچ گورنریوں میں 156 فلسطینی کمیونٹی میں 174422 فلسطینی پناہ گزین رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …