جمعرات , 25 اپریل 2024

بحرین کانفرنس فلسطینی کاذ کو ختم کرنے کی امریکی سازش ہے: بدران

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کی سیاسی بیورو کے ممبر حسام بدران نے کہا کہ بحرین میں اقتصادی کانفرنس کی امریکی کال قابض اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی کاذ کے خاتمے کی کوشش ہے۔ بدران نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام صدی کی ڈیل کے خلاف متحد ہیں کیونکہ اسمیں صرف اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔ہم لوگ قبضے کی ذد میں ہیں اور ہمارا مقصد قومی آزادی اور ذاتی عزم ہے۔ بدران نے مزید کہا کہ ہم اہنے شہدا اور اسیران کی تکالیف کے ساتھ وفادار رہیں گے۔

حماس کے رہنما نے متعلقہ عرب اور بین الاقوامی پارٹیوں سے بحرین کانفرنس کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔انہوں نے حماس کی کال کو دھراتے ہوئے کہا کہ تمام فلسطینی دھڑے فلسطینی کاذ کو نشانہ بنانے والے تمام عوامل خاص طور پر صدی کی ڈیل کے خلاف متحد ہوجائیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …