منگل , 23 اپریل 2024

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1195 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کار سرگرم رہے ، 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار کی سطح بھی عبورکرگیا۔تفصیلات کے مطابق ہم اور سخت معاشی فیصلوں کے بعد بے یقینی کے بادل چھٹے تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1195پوائنٹس کے اضافے کے بعد 34ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں بارہ سوپوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروبارکے اختتام بھی مثبت زون میں ہوا۔اہم معاشی فیصلوں کے بعدسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری بھی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 200 ارب روپے کااضافہ دیکھا گیا اور ایک دن میں 100انڈیکس میں3.5 فیصدکی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 3 روز میں 100انڈیکس میں 1470 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔معاشی تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپےکی قدرمیں کمی جیسے معاملات طے ہوجانے پرمارکیٹ میں بے یقینی کے بادل چھٹے۔ مارکیٹ سپورٹ فنڈ اورمالیاتی اداروں کے متحرک ہونے سے بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔گزشتہ روز بھی مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہواتھا ، 100 انڈیکس میں 191 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 442 پر بند ہوا، انڈیکس میں ایک دن میں 0.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …