منگل , 25 جون 2019

مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،فردوس عاشق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں.

عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں،قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت، عالم دین ہونے کی حیثیت سے فضل الرحمن امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ممکنہ تحریک عدم اعتماد: چیئرمین سینیٹ نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد …