جمعہ , 23 اگست 2019

امریکہ سعودی عرب کا دودھ دوہنے کے بعد سرکاٹ دے گا؛سربراہ عراقی تنظیم نجباء

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی تنظیم نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کا دودھ دہنے کے بعد اس کا سرکاٹ دے گا۔نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ عراق میں داعش کی شکست میں نجباء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ نجباء کو دہشت گرد قراردے رہا ہے۔ نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن 40 سال سے ایران کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش میں ہیں لیکن ایران کے خلاف ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

عل؛ الاسدی نے خطے میں سعودی عرب کے منفی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور اس نے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ کی بہت بڑی مقدار میں مالی مدد کی ہے لیکن امریکہ سعودی عرب کا دودھ دہنے کے بعد اس کا سرکاٹ دےگا۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی …