منگل , 17 ستمبر 2019

بد عہدی کرنے والے امریکہ سے مذاکرات نہ کرنے کا ایرانی عزم؛حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پیمان شکن اور بد عہد ملک ہے لہذا امریکہ سے کسی بھی صورت میں دوبارہ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکہ کی کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا،موجودہ حالات مذاکرات کے لیے سازگار نہیں اور ایران کے پاس واحد راستہ مزاحمت کا ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے عزم ظاہرکیا ہے کہ امریکہ کا کوئی بھی اقدام ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے گا۔ ایرانی قوم امریکہ کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے امادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

No Deal,No Compromise احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کسی ڈیل کے امکان کو ایک بار پھر مسترد کر …