منگل , 23 اپریل 2024

چین نے پہلا اوورہالڈ جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کے حوالے کر دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے پہلا اوورہالڈ جے ایف 17 تھنڈرجنگی طیارہ پاکستان کے حوالے کر دیا۔چین کے سرکاری روزنامے گلوبل ٹائم نے چائنہ ایوی ایشن نیوز کے حوالے سے شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا کہ جے ایف تھنڈر17 جنگی طیارے کی اوورہالنگ اور ری اسمبلنگ چینی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی) نے کی ہے جبکہ طیارے کو مارچ میں پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔یہ پہلی بار ہے کہ جے ایف 17 کو اوور ہال کیا گیا جو جے ایف پراجیکٹ کا ایک سنگ میل ہے ۔

مذکورہ طیارے کا پہلا اوورہال ٹرائل اینڈ ارر پر مبنی تھا جو مستقبل میں دوسرے سنگل انجن ملٹی رول جے ایف طیاروں کی اوورہالنگ کا سٹینڈرڈ مقرر کرے گا۔چین اور پاکستان کی مشترکہ پیداوار جے ایف 17 نے 2003میں اپنی پہلی پرواز بھری تھی اور 2007 میں پاکستان کے حوالے کیا گیا۔طیاروں کی اوور ہالنگ کیلئے 2016 میں معاہدہ ہوا تھا اور پہلی اوورہالنگ کا آغاز نومبر2017میں ہوا۔پہلے اوور ہالڈ طیارے نے اکتوبر 2018 میں کامیاب تجرباتی پرواز بھری ۔اوورہالنگ میں طیارے کا مرکزی فریم اور انجن کی مرمت یا اس کی تبدیلی ہوتی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …