جمعہ , 19 اپریل 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائےگی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …