منگل , 13 اپریل 2021

ذرا سی غلطی پورے خطے کے لیے خطرناک ہو گی، عمانی وزیر خارجہ

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)عمان کے وزیر خارجہ نے ایران امریکہ کشیدکی اور حساب کتاب کی ذرا سی غلطی کو پورے خطے کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔بی بی سی عربی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ دونوں جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے بھی حساب کتاب کی ذراسی غلطی کی تو تشدد کے شعلے بھڑک اٹھیں گے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ ایران اور مسقط تہران تعلقات کے حوالے سے انتہائی سومند قرار دیا۔کویت اور عمان کی ثالثی کے خبروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ثالثی نہیں بلکہ باہمی تعلقات کے تناظر میں خطے کے استحکام کی حفاظت اور تشدد کی روک تھام کی کوشش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی پیر کے روز تہران آئے تھے اور انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے علاقائی صورتحال اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …