منگل , 25 جون 2019

فیس بک کا 3 ارب سے زائد جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 2018 کی آخری سہ ماہی کے دوران ایک ارب 20 کروڑ جبکہ 2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے، یعنی مجموعی طور پر 3 ارب 39 کروڑ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے گئے۔

یہ اعدادوشمار کچھ زیادہ ہی حیران کن ہیں کیونکہ اس کمپنی کے گزشتہ دنوں جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ‘صرف’ 2 ارب 38 کروڑ ہے۔فیس بک نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے جن اکاؤنٹس کے خلاف ایکشن لیا وہ برے عناصر کے آٹومیٹڈ حملوں پر لیا گیا جو بیک وقت بڑی تعداد میں اکاؤنٹس بنارہے تھے۔

کمپنی کے مطابق اس کے تخمینے کے مطابق 5 فیصد فیس بک استمال کرنے والے ماہانہ اکاؤنٹس حقیقی نہیں اور اس یہ خیال درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ 11 کروڑ 90 لاکھ جعلی اکاؤنٹس اس سائٹ پر موجود ہیں جو کہ فیس بک سسٹمز کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔کمپنی نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کے لیے 3 طریقوں پر انحصار کیا گیا، ایک اکاؤنٹس بننے سے پہلے بلاک کردینا، سائن اپ ہونے پر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردینا اور فیس بک پر پہلے سے موجود اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنا۔

فیس بک کے اینالیٹکس کے نائب صدر الیکس اسکیولٹز نے بتایا کہ اگرچہ 3 ماہ میں 2 ارب 19 کروڑ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعدادوشمار چونکا دینے والا ہے مگر ہماری توجہ جعلی اکاؤنٹس کے پھیلاؤ پر ہے یعنی وہ 5 فیصد صارفین جو اس وقت فیس بک پر موجود ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام کے لیے ہمارے 2 بڑے مقاصد ہیں یعنی ان جعلی اکاؤنٹس سے ہونے والی مشتبہ سرگرمیوں کو روکنا اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مستند اکاؤنٹس سے شیئر کرنے کی طاقت دینا، ہمیں ان مقاصد کے لیے درست توازن رکھنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

سونا، غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کیلئے ایف بی آر کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار

اسلام آباد: مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف …