منگل , 25 جون 2019

پاکستانی معیشت میں بہت جلد بہتری آنے کا امکان ہے، امریکی ریسرچ ادارہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریسرچ ادارے فیچ سلوشنز نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے دو مشکل فیصلے کئے جس سے پاکستان کی معیشت میں جلد بہتری آئے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریسرچ کے ادارے فیچ سلوشنز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے دو مشکل فیصلے کئے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہت جلد ہی بہتری کا امکان ہے۔ ان دو فیصلوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 7.5 فیصد کمی اور 8 سال میں اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کرکے اسے 12 اعشاریہ 25 فیصد کرنا شامل ہے۔

فیچ سلوشنز کے مطابق شرح سود بڑھانے سے افراط زر میں آنے والے ماہ میں استحکام آئے گا، روپے کی قدر اور درآمد شدہ سامان کی قیمتیں بھی بہتر ہوں گی اور پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سونا، غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کیلئے ایف بی آر کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار

اسلام آباد: مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف …