ہفتہ , 20 اپریل 2024

تحریک انصاف کے مالی گوشواروں میں تضاد سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ظاہرکردہ اخراجات اورتفصیلات میں9کروڑ37لاکھ روپےکافرق ہے،تحریک انصاف کے سال 2018 کے مالی گوشواروں میں تضاد سامنے آگیا،مکمل تفصیلات میں اخراجات 45 کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار روپے نکلے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سال 2018 کے مالی گوشواروں میں تضاد سامنے آگیا، تحریک انصاف کے گوشواروں میں تضاد اخراجات ، ادائیگیوں کی مد میں آیا، ظاہر کردہ اخراجات اور تفصیلات میں 9 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کافرق نکلا، سال 2018 میں 36 کروڑ 8 ہزار 751 روپے کے اخراجات ہوئے،تحریک انصاف کی مکمل تفصیلات میں اخراجات 45 کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار روپے نکلے۔

تحریک انصاف نے گوشواروں میں5 کروڑ 81 لاکھ روپے کے اخراجات تنخواہوں کی مد میں ظاہر کئے، سال 2018 میں پی ٹی آئی نے 30 کروڑ 6 لاکھ روپے کے اخراجات جلسوں، دفاتر کے کرایوں کی مد میں 2 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کئے جبکہ اسی سال میں تحریک انصاف نے 2 کروڑ 58 لاکھ روپے قانونی معاملات میں خرچ کئے، 6 کروڑ روپے سے زائد کے دیگر اخراجات بھی کئے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …