جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 703 پر بند ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس منفی سے مثبت ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس زیادہ سے زیادہ 35 ہزار 766 پوائنٹس اوپر گیا جب کہ کم سے کم 35 ہزار 435 پوائنٹس تک رہا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 703 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 14 کروڑ شیئرز کے سودے 6 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے بڑھ کر 7205 ارب روپے ہوگئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …