ہفتہ , 21 ستمبر 2019

مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری، فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد کو عوامی عہدہ دینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا جائزہ نہیں لیا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور رضا باقر کی تقرری کو وفاق کا اختیار قرار دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد کوعوامی عہدہ دینا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ اور رضا باقر کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

ماہرین کا نمرتا چندانی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں محکمہ صحت کے میڈیکو لیگل شعبے کے ماہرین اور حکام نے …