بدھ , 24 اپریل 2024

شہدائے داتا دربار کے لواحقین میں امدادی چیک کی تقسیم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔ایوان وزیر اعلی میں سر دار عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر دھماکے کے شہید رفاقت علی کی بیوہ نازیہ بی بی، شہید محمد نواز کی بیوہ ثریا بیگم اور شہید طاہر اسلم کے والد محمد اسلم کو مالی امداد کے چیک دیئے۔

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجا ت کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیر اعلی پنجا ب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کا بے حد افسوس ہے۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک اور ہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آپ تنہا نہیں، قوم آپ کے ساتھ ہے۔ ہم شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …