ہفتہ , 20 اپریل 2024

بے گھر پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر؛ گھروں کی تعمیر جلد شروع

اسلام آباد / کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام میں تیزی آچکی ہے اوراس منصوبے کے تحت لاکھوں گھروں کی مرحلہ وارتعمیر جلد شروع ہوگی.حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاورسمیت دیگرشہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغازکرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے۔ اس پروگرام کے تحت لاکھوں گھروں کی مرحلہ وارتعمیر شروع کی جائے گی جو دو، تین اور چار بیڈ رومز کے اپارٹمنٹس پر مشتمل ہوں گے۔ اس پروگرام سے لوئرمڈل کلاس اورلوئرکلاس کے افراد کو بھی ورلڈ کلاس ماہرین تعمیرکی سرپرستی میں بننے والے گھر فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان منصوبے کو پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دے چکے ہیں۔ منصوبے میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے دس فیصد مخصوص کوٹہ ہوگا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بھی نہ صرف بے گھر افراد کو چھت فراہم کرے گا بلکہ اس سے 60 لاکھ ہنرمندوں کے لیے روزگاربھی پیدا ہوگا۔ تعمیراتی صنعت میں ترقی سے سیمنٹ، لوہا، اسٹیل، اینٹ اوربجری کی صنعتیں فروغ پاتی ہیں۔ ان کے علاوہ پتھر، شیشے، پینٹ اورلکڑی کے کاروباربھی رفتار پکڑتے ہیں۔ مال کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی بھی ترقی ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …