منگل , 23 اپریل 2024

فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں: عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کے دوران یہودی آباد کاروں اور غاصب صہیونیوں‌ کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی ماہ صیام کےآخری عشرے میں قبلہ اول کے لیے رخت سفر باندھ لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع کے دیگر ذرائع کے ساتھ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں‌ موجودگی ضروری ہے۔ تاکہ قابض صہیونیوں کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اعتکاف فلسطینیوں‌کا مذہبی فریضہ ہے اور صہیونی حکام طاقت کے استعمال سے مسجد اقصیٰ‌ میں قیام اللیل کرنے والے فلسطینیوں‌ کو زبردستی مسجد سے باہر نکالنا مذہبی امور میں مدخلت اور مذہبی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔الصبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں ایک نماز کا ثواب 500 نمازوں کے برابر ہے۔ سنت، فرض اور نوافل تمام نمازوں کا اجرت بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …