تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے عالمی یوم القدس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن امت مسلمہ کے اتحاد و عزم کے اظہار اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے اعلان کا دن ہے جو اپنے خون سے مسلمانوں کے قبلہ اول کا دفاع کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی ؒنے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دیا تھا۔ اس سال یوم القدس اکتیس مئی کو منایا جائے گا۔