پیر , 13 جولائی 2020

یمن، داعش سے وابستہ متعدد دہشت گرد گرفتار

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فورسز نے داعش کے متعدد دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ البیضاء میں ایک کارروائی کے دوران داعش سے منسلک متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والے داعش دہشت گردوں میں داعش کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے داعش دہشت گردوں میں کئی غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ اور بعض عرب ممالک اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام؛ حمیم ایئر بیس پر حملہ ناکام؛حملے کے لیے آنے والے دو ڈرون طیارے تباہ

دمشق:شام کے حمیم ایئر بیس پر دہشت گردوں کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز …