ہفتہ , 20 اپریل 2024

کیا امریکا ایران تنازع کے باوجود جاپانی وزیر اعظم ایران کا دورہ کریں گے؟

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے جلد ایران کا دورہ کریں گے، البتہ اس ضمن میں حتمی تاریخوں‌ کا اعلان نہیں کیا گیا.تفصیلات کے مطابق امریکا ایران تنازع کے باوجود جاپانی وزیر اعظم نے ایران کا دورہ موخر نہیں کیا، مگر اب یہ دورہ وسط جون ہی میں ممکن ہو سکتا ہے.جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بابت ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا، البتہ اسے ملتوی کرنے کی خبریں اب دم توڑ رہی ہیں.ذرایع ابلاغ کے مطابق اُن کا دورہ ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ اور کشیدگی پر عالمی تشویش کے تناظر میں ہے۔ اسی باعث تجزیہ نگار اسے خصوصی اہمیت دے رہے ہیں.

خیال کیا جارہا ہے کہ شینزو آبے اپنے ممکنہ ایرانی دورے سے متعلق 26 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیال کریں‌گے.کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس دورے کا اصل انحصار ٹرمپ اور آبے کی ملاقات پر ہے۔خیال رہے کہ سن 1978 کے بعد کسی جاپانی وزیراعظم نے ایران کا دورہ نہیں کیا ہے، اسی باعث اب سب کی نظریں ٹوکیو پر ٹکی ہیں.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …