منگل , 25 جون 2019

لاس اینجلس : گاڑی چورخاتون نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) لاس اینجلس میں گاڑی چورخاتون نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ پولیس نے معمول کی چیکنگ پر رکنے اور لائسنس دکھانے کی بجائے فرار ہونے پر خاتون کا پیچھا شروع کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گاڑی چوری کی واردات پولیس کیلئے مسئلہ بن گئی۔ پولیس اہلکار اپنی موبائل میں ایک وین کا پیچھا کر رہے تھے اور کئی گھنٹوں تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس نے خاتون کار چورکو دھر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے خاتون کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اس کا پیچھا شروع کیا جو وین چرا کر فرار ہو رہی تھی اور معمول کی چیکنگ پر رکنے اور لائسنس دکھانے کے بجائے بھاگ نکلی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

”دل“ کے بارے میں دلچسپ معلومات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دل کا بنیادی کام آکسیجن سے بھرپور خون کی پورے جسم میں روانی …