جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران امریکہ تنازعہ میں عمان نے بطور ثالث کردار ادا کرنا شروع کر دیا

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ایران سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔

عمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اومان ایران کو جنگ سے باز رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور زور دیا جا رہا ہے کہ امریکہ سے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے ۔واضح رہے کہ عمان چھوٹا ملک ہے لیکن اس کے ایران سے دیرینہ تعلقات ہونے کی وجہ سے ہمیشہ اہم مسائل پر ثالث کا کردار نظر آیا ہے اس سے قبل بھی ایران کو درپیش مسائل میں عمان بطور ثالث اپنی خدمات انجام دیتا رہا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …