جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانو فوبیا، سعودی عرب اور امارات کے لئے امریکہ کے 8 کروڑ ڈالر کے ہتھیار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ خلیج فارس کے ممالک کو 8 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا۔اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں امریکہ سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات کو 8 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا ہتھیار فروخت کرے گا۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیئو نے ہفتے کے روز اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جہازوں کی دیکھ بھال والے سامان، انٹیلی جنس، نگرانی، جاسوسی، جنگی اشیاء اور دیگر سامان فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ امریکہ علاقے میں ایران کے خطرے کے پیش نظراپنے زیادہ سے زیادہ ہتھیار خلیج فارس کے ممالک کو فروخت کرنا چاہتا ہے اورامریکہ اپنی اس پالیسی میں اب تک کامیاب رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …