ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے،امریکی صدر کے نام کھلا خط

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے 76 ریٹائرڈ جرنیلوں اور سفارتکاروں نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدام پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے 76 سابق جرنیلوں اور سفارتکاروں نے امریکی صدر کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں ایران کے ساتھ کشیدگی سے بچنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوجائےگا۔ امریکی صدر کے نام خط لکھنے والے سابق جرنیلوں اور سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے لیکن فوجی کارروائی ایران کی رفتار کو تبدیل کرنے میں مؤثر ثابت نہیں ہوگی ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …