جمعہ , 19 اپریل 2024

عام شہریوں پر حملہ بزدلی ہے، یمن کے وزیر خارجہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے یمنی شہریوں پر امریکی سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں کو بزدلانہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر حملے کی تصاویر نشر کئے جانے سے ریاض اور ابوظہبی ہوائی اڈوں کو بند کرنے کے لئے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی بھرپور توانائی کا پتہ چلتا ہے۔

جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز پر سعودی اتحاد کی جمعے کے روز کی جارحیت میں کئی بچوں سمیت نو عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو میدان جنگ میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ رہائشی علاقوں پر بمباری کر کے انھیں تباہ اور عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان مجرموں کو ضرور سزائیں ملیں گی اور انھیں ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی قانونی اداروں کے سپرد کیا جائے گا۔یمن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کی قومی حکومت امن کا خیرمقدم کرتے ہوئے بے گناہوں کے خون کا انتقام لینے پر قادر ہے۔دریں اثنا یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر حملے کی تصاویر نشر کئے جانے سے ریاض اور ابوظہبی ہوائی اڈوں کو بند کرانے کے لئے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی بھرپور توانائی کا پتہ چلتا ہے۔المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ ستائیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو صماد تین قسم کے ڈرون طیارے سے ابوظہبی ایئرپورٹ پر کئے جانے والے حملے کی جاری کی جانے والی تصاویر اس بات کا بیّن ثبوت ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اپنے ملک کی قوم کے ساتھ صداقت کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس ڈرون حملے اور کامیاب کارروائی کے بعد حملے کی تردید کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ بعض پروازوں میں ہونے والی تاخیر کی وجہ ایئرپورٹ کے ایک ٹرمنل پر پیش آنے والا ایک حادثہ، رہی ہے۔البخیتی کے بقول یمن پر سعودی جارحیت اس بات کا باعث بنی ہے کہ ایران سے لے کر شام، عراق، لبنان اور یمن تک مزاحمت و استقامت کا محاذ اور زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو جائے۔اس سے قبل یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ سے وابستہ مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی تصاویر المسیرہ ٹی وی سے نشر ہونے کے بعد کہا تھا کہ ہر طرح کی جارحیت کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا اور یمن کی تحریک مزاحمت، سعودی اتحاد کے نئے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر قادر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …