منگل , 12 دسمبر 2017

دنیا بھر میں باپ کی عظمت اور شفقت کے اعتراف میں آج فادر ڈے منایا جائیگا

HappyFathersDay-680x360

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر میں باپ کی عظمت اورشفقت کے اعتراف میں آج فادر ڈے منایا جا رہا ہے لیکن کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں باپ کی شفقت نصیب نہیں ہو پاتی۔ایدھی ہوم میں والدین کی محبت کو ترسے متعدد بچے مقیم ہیں۔ مگر یہ ننھے فرشتے لاوارث نہیں ہیں کیونکہ عبدالستار ایدھی نے ان پر نہ صرف دست شفقت رکھا ہے بلکہ اپنا نام بھی دیا ہے۔ بچوں کی دیکھ بھال ان کی آیا صغریٰ کے سپرد ہے۔عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی بھی ان بچوں کی ننھی ننھی خواہشیں پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ والد کے عالمی دن پر آج یہ بچے عبدالستار ایدھی کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہرسال 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ...