ہفتہ , 21 ستمبر 2019

عراق: داعش سے تعلق ، 3 فرانسیسی شہریوں کوسزائے موت کا حکم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی عدالت نے دہشت گردی تنظیم داعش سے تعلق کے جرم میں 3 فرانسیسی شہریوں کو سزائے موت سنادی۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تینوں فرانسیسیوں کو شام میں دوران جھڑپ گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مذکورہ تینوں افراد پہلے فرانسیسی ہیں جنہیں سزائے موت ہوئی۔مقامی میڈیا کے مطابق تینوں فرانسیسی کیون گونٹ، لیونارڈ لوپز اور سلیم ماچکو کو عدالتی فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل کرنے کا حق ہے۔

خیال رہے کہ جنگ زدہ ملک شام میں گزشتہ چند مہینوں سے ہزاروں داعش کے جنگجوؤں نے خود کو اتحادی فوجیوں کے حوالے کردیا تھا تاہم زیر حراست ہزاروں جنگجوؤں کے خلاف عراق کی عدالت میں مقدمات زیرسماعت ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ تینوں فرانسیسی باشندے ان زیر حراست 12 فرانسیسوں میں شامل نہیں جنہیں فروری میں شام سے عراق منتقل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک کسی غیرملکی داعش کے جنگجو کو سزا کے مطابق موت کے گھاٹ نہیں اتارا گیا۔

واضح رہے کہ 2017 کے اواخر میں عراق کی فوج نے امریکی سربراہی میں اتحادیوں کی حمایت سے داعش سے تین سال سے بھی زائد عرصے تک قبضے میں رہنے والے قصبے راوہ کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے کہا تھا کہ فوج اور مقامی قبائلی جنگجو نے مغربی صوبے انبار کے علاقے راوہ میں پانچ گھنٹے کی لڑائی کے بعد داعش کو پیچھے دھکیل دیا گیا اور علاقے کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا گیا۔عراقی وزیراعظم نے راوہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے پر فوج کو مبارک باد دی تھی۔حیدرالعبادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عراقی فورسز نے رواہ کو ریکارڈ وقت میں آزاد کروا دیا ہے اور عراق کے مغربی صحرا اور شام کے ساتھ سرحد پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …