جمعہ , 19 اپریل 2024

سیکیورٹی چیک پوسٹ حملہ پر بلاول اور مریم نواز کا ردعمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پرُامن اور سیاسی لوگوں کے ساتھ بھی تشدد نہیں ہونا چاہیے، حقیقت معلوم کروں گا لیکن شروع سےکہتا ہوں آپ ان کے نکتہ نظر سے اختلاف اور بحث کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی غلط فہمیاں دور نہیں کریں گے تو سب نے دیکھا مشرف کے زمانے میں بلوچستان میں کیا ہوا، فاٹا جیسے علاقےمیں ترقی پسند سیاست پروان چڑھ رہی ہے اور اپنے ہی بچوں کو غدار کہیں گے تو معاملہ خطرناک راستے کی طرف جائے گا۔

پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، مریم نواز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوازیں دبانےکی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کرچکے؟ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …