جمعرات , 25 اپریل 2024

نئے کرنسی نوٹوں کا حصول، عوام اس بار بھی مشکلات کا شکار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ا سٹیٹ بینک ہر سال عید کے موقع پر اربوں روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے لیکن ہر سال اور اس بار بھی عوام کو نئے نوٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں مارکیٹ سے زائد پیسے دیکر نئے نوٹوں کی گڈیاں خریدنی پڑتی ہیں۔بولٹن مارکیٹ پر قائم سٹیٹ بینک کی اس عمارت کے عین نیچے نئے نوٹوں کی زاید قیمت پر فروخت کا غیر قانونی کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ سٹیٹ بینک نے عید کے موقع پرعوام کو نئے نوٹوں کی بینکوں کے زریعے فراہمی کے لیے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی لیکن وہ بھی ناکافی ثابت ہوئی۔

عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں سے تو نئے نوٹ ملتے نہیں لیکن فٹ پاتھ پر سٹالز لگائے ان لوگوں کے پاس کہاں سے آجاتے ہیں۔ ان سٹالز پر 10، 20، 50 اور سو روپے کی ایک گڈی پر ڈیڑھ سو سے ڈھائی سو روپے تک اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔نئے کرنسی نوٹوں کی فروخت کا یہ غیر قانونی کاروبار عرصہ دراز سے جاری ہے اور نہ جانے کب تک جاری رہیگا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …