جمعرات , 25 اپریل 2024

یمن: فورسز کا ڈرون طیارے سے جیزان ايئر پورٹ پر حملہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جیزان ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جیزان ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے قاصف 2 ڈرون کے ذریعہ جیزان کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز اس سے قبل نجران کے ايئر پورٹ کو بھی نشانہ بنا چکی ہیں۔ سعودی عرب کو یمن پر جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کو آسان لقمہ سمجھ کر 4 سال قبل یمن پر فوجی یلغار کا آغاز کیا تھا اس ظالمانہ یلغار میں سعودی عرب کو امریکہ، اسرائیل ، متحدہ عرب امارات سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …