منگل , 25 جون 2019

ایران پاکستان تعلقات میں سیاحت کا فروغ اہم ہے، پاکستانی سفیر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی توسیع کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔یہ بات رفعت مسعود نے ایران کے شمال مشرق میں واقع شہر نیشابور کے تاریخی اور ثقافتی مقامات اور فیروزہ تراشی کے مراکز کے دورے کے موقع پر کہی۔

رفعت مسعود نے کہا کہ پاکستان کے اکثر شہری زیارت کے لیے ایران کا سفر کرتے ہیں لیکن سیاحت کو صرف زیارت تک منحصر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے دوسرے شعبوں بشمول تجارتی و تفریح وغیرہ میں بھی فروغ دینا ہو گا جس کے لیے نیشابور جیسے شہروں کی سیاحتی دلچسپیوں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ایران کے ہر شہر میں منفرد خصوصیات پائی جاتی ہیں جنہیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے نیشابور کے فیروزے عالمی برانڈ کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔رفعت مسعود نے نیشابور کے دورہ پر نامور ایرانی شاعروں خیام اور عطار کے مزاروں پر حاضری دی اور شاہ عباسی کاروانسرائے اور نیشابور کے بازار کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

مریم بی بی ہماری بیٹی ہے، جو فیصلہ ہوگا متحدہ اپوزيشن کا ہوگا: آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مریم بی …