بدھ , 19 جون 2019

سال 2000 سے اب تک 16500 فلسطینی بچے اسرائیل کی قید میں

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)غاصب صہیونی حکومت ستمبر دو ہزار اٹھارہ سے اب تک ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کر چکی ہے۔فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار سے دو ہزار دس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کا تناسب سات بچے سالانہ تھا جو گزشتہ آٹھ سال کے دوران بڑھ کر ساڑھے بارہ سو بچے سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی ساڑھے چار سو فلسطینی بچے صیہونی حکومت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔فلسطینیوں کے بارے میں تحقیقات کرنے والے مرکز نے اس سے پہلے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ انیس سو سڑسٹھ سے اب تک اسرائیلی فوجیوں نے مجموعی طور پر پچاس ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم، اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں2 ارب سے زائد افراد پینے …